اوچ شریف میں 27 اکتوبر کو مقامی صحافت، اخلاقیات اور ٹیکنالوجی پر تربیتی نشست
اوچ شریف (پریس ریلیز): رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان (آر ایم این پی) کے زیرِ اہتمام اور ڈیجیٹل روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے تعاون سے 27 اکتوبر 2026ء کو العباس میرج ہال، اوچ شریف میں "ڈیجیٹل دور میں مقامی صحافت کی مہارتوں، اخلاقیات اور ٹیکنالوجی کا فروغ” کے عنوان سے تربیتی نشست منعقد ہوگی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا جرنلسٹس الائنس پاکستان (جے اے پی) رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلبز ساؤتھ پنجاب چیپٹر کے اراکین اور دیگر مدعو صحافیوں کو تربیت فراہم کریں گے۔ جنوبی پنجاب بھر سے 200 سے زائد دیہی صحافیوں اور اضلاع کے نمائندگان کی شرکت متوقع ہے، جبکہ تمام شرکاء کو اسناد دی جائیں گی۔
پروگرام کا آغاز صبح 10 بجے جے اے پی کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری سے ہوگا، جس کی صدارت جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر کریں گے۔ اس کے بعد اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب کی جانب سے ظہرانہ دیا جائے گا، جس کے بعد تربیتی نشست کا آغاز ہوگا۔ انتظامات کی نگرانی چیف آرگنائزر ارشاد احمد شاد اور اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب کے صدر محمد اعجاز خان پٹھان کر رہے ہیں۔ نشست کا مقصد دیہی صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، اخلاقی صحافت کا فروغ اور ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی سے آگاہی ہے

