Contact Us

اوچشریف شہر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے بحران میں شدت سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اوچ شریف (نامہ نگار) اوچشریف شہر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے بحران میں شدت سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ، لوگ لکڑیاں جلانے پر مجبور ، شہری شدید پریشان اور ذہنی کوفت کا شکار ، ارباب اختیار سے سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق اوچشریف شہر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے بحران میں شدت آتے ہی ایل پی جی گیس کے نرخ آسمان تک جا پہنچے ہیں جس کی وجہ سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور وہ اپنا اور اہل خانہ کا پیٹ پالنے کے لیے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر شہر میں نہ صرف سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے بلکہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے

مزید پڑھیں