Advertisements

اوچ شریف: نجی ٹریولز اینڈ ٹورز کمپنی کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان دوسری محفل قرآت و حمد و نعت جامعہ عربیہ امیر المدارس محلہ امیر آباد اوچشریف میں منعقد

Uch Sharif Naat ceremony
اوچ شریف : جامعہ عربیہ امیر المدارس امیر آباد میں منعقدہ محفل قرات و حمد و نعت کی تقریب کے مختلف مناظر
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) نجی ٹریولز اینڈ ٹورز کمپنی کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان دوسری محفل قرآت و حمد ونعت جامعہ عربیہ امیر المدارس محلہ امیر آباد اوچشریف میں منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی حاجی محمد اسلم میمن آف کراچی امین الرشید ایڈووکیٹ حاجی الطاف حسین عامر علی خان کھیڑا مولانا پیر ذوالفقار علی قادری قاری محمد صادق تھے اس موقع پر مولانا محمد بابر علی صدیقی نے نقابت کے فرائض سر انجام دے کر محفل کو چار چاند لگا دیے جلسہ کا آغاز قاری عبد الرحمن کی تلاوت سے ہوامہمان خصوصی مولانا محمد زکریا شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دُنیاوی اور اخروی کامیابی کے لئے ضروری ہے ہم سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام گوشوں کا مطالعہ کریں اور اس پر عمل کرنے میں لگ جائیں۔ قربِ الٰہی کا اس سے بہتر راستہ اور کیا ہو سکتا ہے آپ کی اطاعت اور پیروی گناہوں کی بخشش کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری کامیابی اسلامی تعلیمات میں مضمر رکھی ہے آج اگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد پریشان ہیں تو یہ سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دوری کا نتیجہ ہے، تمام مسائل کا حل سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پنہاں ہے۔ محبت اپنی جگہ درست عمل، مگر سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل اصل سرمایۂ حیات ہے ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سب سے زیادہ محبت صحابہ کرامؓ کو تھی۔ ان کا خاصہ یہ تھا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم پر قربان ہونے کے لئے تیار رہتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے اظہار کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کے فرامین دِل و جان سے تسلیم کریں اور ان کو اپنی عملی زندگی میں لائیں اس موقع پر مولانا کلیم احمد لدھیانوی ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی ، حافظ محمد ابوبکر مدنی ، مولانا سلیم طاہر ، محمد کلیم حسانی و دیگران نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نبی آخرالزماں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آنے و الا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری،اور اس کے ایمان کا تقاضہ اور آخرت میں شفاعتِ رسول ﷺ کا بہترین ذریعہ ہے۔ ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا وہ بنیادی اور اہم عقیدہ ہے جس پر پورے دین کا انحصار ہے اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے اس موقع پر قاری سیف الرحمن راشدی ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئ بہاولپور مولنا قاری محمد رمضان عثمانی کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی علماء وکلاء تاجران صحافی برادری موجود تھی منتظمین جلسہ محمد وقاص الطاف حافظ عبد الوہاب عرفان ظفر محمد مدنی محمد سلمان محمد عثمان جوئیہ محمد فاروق مولانا سمیع اللہ عثمانی قاری زکریا محمد ابراہیم مانک قاری محمد ساجد کی کاوشوں کو شرکاء جلسہ نے خوب سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔