تھانہ اوچشریف میں گزشتہ دنوں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود جھورڑ سب انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ ہو گئے

اوچ شریف (نامہ نگار) تھانہ اوچشریف میں گزشتہ دنوں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود جھورڑ سب انسپکٹر کے عہدے پر پروموٹ ہو گئے جسے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور محمد فیصل کامران نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی پانے پر باقاعدہ پروموشن سٹار لگادیے ترقی پانے والے سب انسپکٹر مقصود جھورڑ کو انچارج تھانہ اوچشریف اظہر اقبال ، محرر شبیر احمد اور نائب محرر مدثر سمیت دیگر تھانہ میں تعینات افسران و اہلکاروں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مالا پہنائی اس موقع پر ترقی پانے والے سب انسپکٹر مقصود جھورڑ کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمیشہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر ایماندارانہ اپنے فرائض سرانجام دیے ہیں اپنے افسران کو کبھی مایوس نہیں کیا اور محنت و لگن سے اپنے افسران کی ہدایات پر عمل کیا ہے اور ترقی ملنے کے بعد آئندہ بھی اپنی ڈیوٹی محنت لگن اور ایمانداری سے سرانجام دوں گا۔