اوچ شریف (نامہ نگار) ڈی پی او بہاول پور کی ہدایت پر تھانہ اوچ شریف پولیس کا غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، مقدمات درج ، ملزمان حوالات میں بند

اوچ شریف : غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاءون کے دوران برآمد شدہ سامان جبکہ ایس ایچ او اظہر اقبال تفصیلات بتاتے ہوئے
Advertisements
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاول پور محمد فیصل کامران کی ہدایت پر تھانہ اوچ شریف پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عابد ، شمس الحق ، عباس کو گرفتار کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے اور الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ دوسری جانب پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 بھکاری حوالات میں بند کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف اظہر اقبال کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔