Advertisements

اوچ شریف میں ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد سوگ کی فضا ’شہیدِ انقلاب ریلی‘ نکالی گئی

Uch Sharif: Mourning Atmosphere After Reported Martyrdom of Iranian Supreme Leader Syed Ali Khamenei; ‘Shaheed-e-Inqilab Rally’ Held
Advertisements

شہیدِ انقلاب ریلی کا آغاز محلہ خواجگان سے ہوا اور مقررہ راستوں سے گزرتی ہوئی الشمس چوک پر ایک بڑے عوامی اجتماع میں بدل گئی

ریلی میں شریک افراد نے سرخ و سیاہ پرچم اور احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر عالمی سطح پر جارحیت اور استعماری طاقتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

Advertisements

اوچ شریف (کرائم رپورٹر)  اوچ شریف میں عالم اسلام کے رہنما سید علی خامنہ ای کی شہادت کی اطلاعات کے بعد سوگ کی فضا قائم ہو گئی اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سڑکوں پر آ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مقامی کمیونٹی کی جانب سے ’شہیدِ انقلاب ریلی‘ نکالی گئی، جس کا آغاز محلہ خواجگان سے ہوا اور مقررہ راستوں سے گزرتی ہوئی الشمس چوک پر ایک بڑے عوامی اجتماع میں بدل گئی۔

ریلی میں شریک افراد نے سرخ و سیاہ پرچم اور احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر عالمی سطح پر جارحیت اور استعماری طاقتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی و سماجی رہنماؤں نے واقعے کو عالمی سطح کا بڑا سانحہ قرار دیا اور اسے انسانی حقوق و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مقررین نے امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری اور متعلقہ تنظیموں سے فوری نوٹس لینے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔شہر کی گلیوں اور مارکیٹوں میں سوگ کی کیفیت دیکھی گئی، تاجر برادری اور شہریوں نے واقعے کی شدید مذمت کی اور اسے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔ اجتماع کے اختتام پر شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اور شرکاء نے پرامن طور پر منتشر ہوتے ہوئے اپنے مؤقف کو اتحاد اور بیداری کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف صدیق ڈوڈی کی جانب سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے تھے۔یہ ریلی اس بات کا عکاس ہے کہ شہر کے شہری اور مختلف مذہبی و سماجی حلقے عالمی سطح پر پیش آنے والے سانحات پر گہری فکر رکھتے ہیں اور اپنے ردِ عمل میں پرامن احتجاج کو ترجیح دیتے ہیں۔