گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اوچ شریف میں موٹروے پولیس کا سیمینار

Uch Sharif Motorway Police Seminar at Government Boys High School

اوچ شریف: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد

اوچ شریف (نامہ نگار) آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی ، ڈی آئی جی موٹروے پولیس ایم 5 عبداللہ حسین مستوئی ، ایس پی رانا سرفراز ناصر کی ہدایات پر ایڈمن آفیسر بیٹ 25 اوچشریف نعیم اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوچشریف میں اساتذہ و طلباء کو ٹریفک قوانین کی آگاہی کے بارے میں سیمینار منعقد کیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور حمد و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی سیمینار میں اساتذہ کے ساتھ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر انسپکٹر نعیم اقبال خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس اور بیک لائٹس درست رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اس موقع پر آپریشنل آفیسر محسن لیاقت ، محمد رفیق احمد ، پرنسپل محمودالحسن ، سراج احمد ، تنویر رفیق ، محمد وسیم و دیگر موجود تھے بعد ازاں طلباء میں بریفنگ پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے #

Uch Sharif Motorway Police Seminar at Government Boys High School 2
اوچ شریف : گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے

مزید پڑھیں