موٹروے ایم فائیو کے لئے گو پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے دو ایمبولینسز کا عطیہ

اوچ شریف (خبر نگار) موٹر وے ایم فائیو پر حادثات میں زخمیوں کو بروقت طبی امداد دے کر قیمتی جانیں بچانے کے لیے ایمبولینس فراہم کر دی گئیں،سروس ایریا میں تقریب منعقد کی گئی گو پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے 2ایمبولینس موٹر وے پولیس حکام کے حوالے کی گئی،تفصیل کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر حادثات میں زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کر نے کے لیے سروس ایریا اوچ شریف میں ایمبولینس فراہم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جسمیں میں گو پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے 2ایمبولینس موٹر وے پولیس حکام کے حوالے کی گئیں سیکٹر کمانڈر موٹر وے ایم فائیو رانا سرفراز کے حوالے کی گئیں اس موقع پر سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پر حادثات پیش ہونے پر زخمیوں کی جانیں بچانے کے لیے ایمبولینس فراہم کی گئیں ہیں ایمبولنس کی فراہمی پر ایک کال پر جائے حادثہ پہنچ کر فوری بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے مدد ملے گی، بیٹ کمانڈر فیصل فراز،بیٹ کمانڈر ضرگام عطا بلوچ نے کہا موٹر وے پولیس حادثات میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتی ہے ایمبولینس ملنے کا مقصد قیمتی جانوں کو بچانا ہے،تقریب میں گو پیٹرولیم کمپنی کے ریجنل منیجر موٹر وے ایم فائیو عمر فاروق،منیجنگ ڈائریکٹر رانا معروف،ایمبولینس انچارج راجہ عابد کے علاؤہ دیگر موٹر وے پولیس افسران بھی موجود تھے۔
