Advertisements

اوچشریف : بین الصوبائی منشیات فروش جاوید عرف فوجی ہلاک

Uch Sharif: Interprovincial Drug Peddler Javed Alias Fauji Killed
Advertisements

  نواحی علاقے موضع بکھری بستی جندو کا رہائشی طویل عرصے سے آئس، چرس اور دیگر منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث تھا

سی سی ڈی اور تھانہ اوچ شریف پولیس نے  ملزم  کا تعاقب  کر  کے اسے   زخمی حالت میں گرفتار کر لیا , گرفتاری کے فوراً بعد ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، 

Advertisements

سی سی ڈی , اوچ شریف پولیس  اور مسلح ملزمان کے مابین  دوبارہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا,  مگر  اس دوران جاوید عرف فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا 

 اوچ شریف (کرائم رپورٹر) تھانہ اوچشریف کی حدود میں سی سی ڈی اور پولیس کی بڑی کاروائی ، بین الصوبائی منشیات فروش ہلاک،  تفصیل کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات فروش جاوید عرف فوجی کو ایک اہم کارروائی میں گرفتار کیا، جو بعد ازاں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ملزم جاوید عرف فوجی اوچشریف کے نواحی علاقے موضع بکھری بستی جندو کا رہائشی جو طویل عرصے سے آئس، چرس اور دیگر منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث تھا

خفیہ اطلاع پر سی سی ڈی اور تھانہ اوچ شریف پولیس نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا اس دوران پولیس اور ملزم کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ذرائع کے مطابق گرفتاری کے فوراً بعد ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دوبارہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران جاوید عرف فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے