اوچشریف دو بسوں میں تصادم، خواتین مسافروں سمیت پندرہ مسافر زخمی

اوچ شریف (نامہ نگار) اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر دو بسوں میں تصادم کے باعث خواتین بچوں سمیت 15 مسافر زخمی ہوگئے ، اطلاع پر ریسکیو ادارے 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کے لئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے داخلی و خارجی راستہ پر واقع پل للو والی کے قریب قومی شاہراہ پر دو بسوں میں اوور سپیڈ کی وجہ سے آمنے سامنے تصادم کے باعث 15 مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اور بچوں غزالہ ، سمعیہ ، نایاب کنول ، کلثوم ، تانیہ سمیت ابرار حسین ، جمشید ، عرفان اور زبیر و دیگر شامل ہیں تاہم اطلاع پر ریسکیو ادارے 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر اوچشریف جبکہ تین شدید زخمیوں وقار ، بلال اور حق نواز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا گیا حادثہ کا شکار ایک بس گوجرانولہ سے صادق آباد جبکہ دوسری بس لکی ایرانی سرکس کے فنکاروں کی تھی جو کہ لیاقت پور سے کوٹ ادو جارہے تھے۔
