اوچ شریف : بلا میوڑہ گینگ کا سرگرم کارندہ اے کیٹگری کا مجرم اشتہاری اوچشریف کے نواحی علاقے پولیس تھانہ نوشہرہ جدید کی حراست میں
Advertisements
اوچ شریف (نامہ نگار) اوچشریف کے نواحی علاقے تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے اے ایس آئی چوہدری سلیم اختر کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے اے کیٹگری کا مجرم اشتہاری بلامیوڑہ گینگ کا سرگرم کارندہ گرفتار کر لیا مجرم اشتہاری محمد ارشد عرف ارشی قتل ، سرقہ بالجبر کے مقدمات میں ملوث ہے مجرم اشتہاری متعدد تھانہ جات کی پولیس کو مطلوب تھا ترجمان بہاول پور پولیس جام ساجد جھلن کے مطابق ڈی پی او بہاول پور محمد فیصل کامران نے تھانہ نوشہرہ جدید کی پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔