اوچ شریف کے عامل سینئر صحافی عبدالغنی خان لنگاہ وفات پا گئے

اوچ شریف (نامہ نگار) اوچ شریف کے عامل سینئر صحافی عبدالغنی خان لنگاہ وفات پا گئے انکی نمازجنازہ انکے آبائی اوچشریف کے نواحی علاقے طاہر والی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی اور صحافتی حلقوں سمیت شہریوں نے شرکت کی جن میں سید مجتہد رضوی خواجہ غلام شبیر اظہر علی دانش حبیب اللہ خان اطہر اقبال مغل ڈاکٹر ضیاء الحق بڈانی ارشاد احمد شاد سید اظہر رضوی شیخ محمد اکمل میاں عامر صدیقی ودیگر شامل تھے جن کا مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحافتی حلقوں کیلیۓ ناقابل تلافی نقصان ھے مرحوم و مغفور نے صحافت میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ان کا خلاءصدیوں تک پورا نہیں ہوگا تمام صحافی برادری مرحوم کیلیۓ دعا گو ھے کہ اللہ پاک مرحوم و مغفور عبدالغنی لنگاہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے تمام صحافی برادری اس غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ شریک ہے۔