Advertisements

اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے صدر ارشاد احمد شاد کے والد حاجی ریاض حسین انتقال کرگئے

Late Haji Riaz Hussain
Advertisements

گورنمنٹ ہائی اسکول اوچشریف کے گراؤنڈ میں حاجی ریاض حسین مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا اظہار رنج و غم

 اوچشریف( نامہ گار) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے صدر اور روزنامہ نوائے وقت کے رپورٹر اور سینیئر صحافی ارشاد احمد شاد کے والد بزرگوار حاجی ریاض حسین دل کا دورہ پڑ نے  سے انتقال کر گئے،- تفصیلات کے مطابق حاجی ریاض حسین کو گزشتہ سے پیوستہ شب اچانک دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں بی وی ہسپتال بہاولپور منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں انہوں نے دم توڑ دیا -حاجی ریاض حسین مرحوم نیک اور   مرنجاں مرنج شخصیت تھے-

Advertisements

ان کی نماز جنازہ 27 جنوری بروز سوموار سہ پہر تین بجے گورنمنٹ ہائی سکول اوچ شریف کے گراؤنڈ میں  ادا کی گئی جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی  ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ حاجی ریاض حسین کے انتقال پر ان کے فرزند ارشاد احمد شاد صدر اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے علاوہ سوگوار خان کے دیگر تمام افراد کے غم  میی برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی حاجی ریاض حسین مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور ارشاد احمد شاد سمیت تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین