Advertisements

اوچ پریس کلب اوچ شریف کی باڈی تحلیل، نئے سال کے لیے عہدے داروں کا انتخاب 27 دسمبر کو ہو گا

Uch Press Club Ucharif logo
Advertisements

اوچ پریس کلب اوچ شریف کا سینئر عامل صحافی و پیٹرن انچیف احسان احمد سحر کے زیر صدارت عمومی اجلاس

جنرل سیکرٹری خواجہ ابرار حسین نے سال 2024 کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اجلاس میں سال 2025 کے لیے عہدے داروں کے انتخاب پر مشاورت کی گئی

Advertisements

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچ پریس کلب اوچ شریف کی باڈی تحلیل، نئے سال کے لیے عہدے داروں کا انتخاب 27 دسمبر کو ہو گا، تفصیلات کے مطابق اوچ پریس کلب اوچ شریف کا عمومی اجلاس سینئر عامل صحافی و پیٹرن انچیف احسان احمد سحر کے زیر صدارت منعقد ہوا، جنرل سیکرٹری خواجہ ابرار حسین نے سال 2024 کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس میں رپورٹ پیش کی، صدر پریس کلب ارشاد احمد شاد، چیئرمین محمد سلیم شہزاد، وائس چیئرمین ملک ذوالفقار علی مکول اور دیگر عہدے داران کو ان کی شاندار پیشہ وارانہ کارگردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس میں  سال 2025 کے لیے عہدے داروں کے انتخاب پر مشاورت کی گئی اور باہمی مشاورت سے اوچ پریس کلب اوچ شریف کی باڈی کو تحلیل کر کے 27 دسمبر کو الیکشن کا اعلان کردیا گیا۔