Advertisements

اوچ پریس کلب کی تقریب حلف برداری، اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے نومنتخب عہدے داران و اراکین مجلس عاملہ سے حلف لیا

Uch Press Club Oath Taking Ceremony
Advertisements

مدیر اعلیٰ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر نے میونسپلیٹی آفس میں منعقد تقریب کی صدارت کی جب کہ مہمانان اعزاز کے طور پر سابق جنرل کونسلر حافظ جمیل احمد لنگاہ، روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے مدیر اعجاز احمد خان، احمد پور یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر شبیر احمد قریشی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی احمد علی چوہدری شریک ہوئے ۔


تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے اوچ پریس کلب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہمیشہ مثبت اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دیتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری کا ہر وقت تنقیدی جائزہ لینے کی بجائے ان کے عوام دوست امور کی حوصلہ افزائی کی جائے، دنیا بھر کا میڈیا ریسرچ سٹوریز اور پبلک ایشوز کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے

Advertisements

اوچ  پریس کلب کے نومنتخب عہدے داران و اراکین کو مقامی صحافت میں ہمیں ایسی مثبت روایات، اصول اور کردار اجاگر کرنا چاہیئے کہ آنے والی نسلیں آج کے صحافیوں پر فخر کر سکیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) اور رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپس اور کنونشن کا اہتمام کیا جائے گا، مدیر اعلیٰ احسان احمد سحر

نومنتخب صدر محمد اعجاز خان پٹھان نے اپنے خطاب میں تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اوچ پریس کلب کے وقار میں اضافے اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ پریس کلب صحافیوں کا دوسرا گھر ہے اور اسے مزید مستحکم اور فعال بنانے کے لیے ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اور مہمانان اعزاز نے چیئرمین زاہد حسین خان کلہوڑا اور چیف آرگنائزر ارشاد احمد شاد نومنتخب عہدیداران و اراکین کو مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے،


اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچ پریس کلب کی تقریب حلف برداری، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے نومنتخب عہدے داران و اراکین مجلس عاملہ سے حلف لیا، تفصیلات کے مطابق اوچ پریس کلب کے نومنتخب عہدے داران و اراکین مجلس عاملہ کی حلف برداری کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد سینئر صحافی اور مدیر، صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر کے زیر صدارت میونسپلیٹی آفس میں منعقد ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر تھے جب کہ مہمانان اعزاز کے طور پر سابق جنرل کونسلر حافظ جمیل احمد لنگاہ، مقامی روزنامہ کے مدیر اعجاز احمد خان، احمد پور یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر شبیر احمد قریشی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی احمد علی چوہدری نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے اوچ پریس کلب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہمیشہ مثبت اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دیتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری کا ہر وقت تنقیدی جائزہ لینے کی بجائے ان کے عوام دوست امور کی حوصلہ افزائی کی جائے، دنیا بھر کا میڈیا ریسرچ سٹوریز اور پبلک ایشوز کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے۔ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے احسان احمد سحرنے کہا کہ اوچ پریس کلب کے نومنتخب عہدے داران و اراکین کو مقامی صحافت میں ہمیں ایسی مثبت روایات، اصول اور کردار اجاگر کرنا چاہیئے کہ آنے والی نسلیں آج کے صحافیوں پر فخر کر سکیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) اور رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپس اور کنونشن کا اہتمام کیا جائے گا،

نومنتخب صدر محمد اعجاز خان پٹھان نے اپنے خطاب میں تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اوچ پریس کلب کے وقار میں اضافے اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ پریس کلب صحافیوں کا دوسرا گھر ہے اور اسے مزید مستحکم اور فعال بنانے کے لیے ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر اور مہمانان اعزاز نے چیئرمین زاہد حسین خان کلہوڑا اور چیف آرگنائزر ارشاد احمد شاد نومنتخب عہدیداران و اراکین کو مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے، قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، نظامت کے فرائض ڈاکٹر مفتی تنویر احمد مدنی نے سرانجام دیے جب کہ سپاس نامہ چیف کوآرڈی نیٹر محمد سلیم شہزاد نے پیش کیا۔