اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی خدمات کے اعتراف میں بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ 2025

سر پرست اعلیٰ احسان احمد سحر نے صدر ارشاد احمد شاد کے ہمراہ اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کی تقریب حلف برداری میں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کو تالیوں کی گونج میں بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ پیش کیا
اوچشریف (ارشاد احمد شاد سے) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر نے بحیثیت سرپرست اعلی اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف کی جانب سے ٹاؤن ہال اوچشریف میں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اوچ شریف محمد نوید حیدر کو بیسٹ پر فارمنس ایوارڈ 2025 پیش کیا صدر پریس کلب ارشاد احمد شاد اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے- تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کو وہ شہر اوچشریف میں تجاوزات کے خاتمے، شہر میں صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنانے شہر اوچشریف کی تزئین و آرائش میں عملی دلچسپی لینے اور علاقائی عوامی مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے کے اعتراف میں انہیں بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا ہے- خیال ہے کہ اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف کی رسم حلف برداری کی تقریب میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمران حیدر ایس ایچ او تھانہ اوچشریف سجاد احمد سندھو مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست محمد اکمل شیخ ،صدر عمر خورشید سہمن،سابق وائس چیئرمین بلدیہ حافظ محمد جمیل لنگاہ،اور جماعت اہل سنت کے ناظم الحاج غلام یاسین کے علاوہ دیگر عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے