Advertisements

اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف کے سالانہ انتخابات ڈاکٹر ذلفقار علی مکول صدر خواجہ ابرار حسین جنرل سیکرٹری اور ارشاد احمد شاد چیف آرگنائزر منتخب

Uch Press Club & Media Group Uchsharif 2026 Office Holders
Advertisements


اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچشریف کے سالانہ انتخابات 2026  صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر کی زیر نگرانی مکمل ہوئے انہوں نے نو منتخب چیف آرگنائزر ارشاد احمد شاد صدر، ڈاکٹر ذوالفقار علی مکول، جنرل سیکرٹری خواجہ ابرارحسین، سینیئر نائب صدر نعیم احمد ناز نائب صدر اعجاز احمدپٹھان اور دیگر تمام عہدے داروں کو ہار پہنائے اور انہیں ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز سب ڈویژن احمد پور شرقیہ کے سرپرست محمد سلیمان فاروقی ،جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز،چیئرمین احمد علی چوہدری ،نائب صدر شبیر قریشی ،نائب صدر راشد محمود چنڑ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ملک محمد سجاد اور ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ اعجاز احمد خان نے  بطور مبصر اوچ پریس کلب کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) سال 2026ء کے لیے اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے عہدے داروں کا انتخاب، ڈاکٹر ذوالفقار علی صدر، خواجہ ابرار حسین جنرل سیکرٹری منتخب، تفصیلات کے مطابق سال 2026ء کے لیے اوچ پریس کلب اوچ شریف کے عہدے داروں کا انتخابی عمل مکمل ہو گیا۔ سینئر عامل صحافی و مدیر، صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر کے زیر نگرانی ہونے والے انتخابات میں ڈاکٹر ذوالفقار علی اوچ پریس کلب کے صدر اور خواجہ ابرار حسین جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز سب ڈویژن احمدپور شرقیہ کے عہدے داران محمد سلیمان فاروقی، حمیداللہ خان عزیز، اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ، احمد علی، محمد سجاد، شبیر قریشی اور راشد محمود نے بطور مبصر انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ نجی ہوٹل میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے انتخابی عمل کے نتیجے میں زاہد حسین خان کلہوڑا چیئرمین، محمد سلیم شہزاد چیف کوارڈی نیٹر اور ارشاد احمد شاد چیف آرگنائزر کے عہدوں پر منتخب ہوئے۔ جب کہ دیگر عہدے داروں میں سید محسن رضا شمسی کوارڈی نیٹر، نعیم احمد ناز اور اطہر اقبال مغل سینئر نائب صدور، محمد اعجاز خان پٹھان اور ڈاکٹر رفیق کھاکھی نائب صدر، خواجہ ابرار رضا فنانس سیکرٹری، محمد شہزاد شکرانی جوائنٹ سیکرٹری، خواجہ فرخ علی انفارمیشن سیکرٹری، طارق علی شاہ چیئرمین مجلس عاملہ اور محمد ارشد خان وائس چیئرمین مجلس عاملہ کے عہدوں پر منتخب ہوئے۔ اراکین مجلس عاملہ کے طور پر ناصر حسین کلہوڑا، فیاض اعوان، رانا امتیاز، ملک خالد محمود، الیاس راجہ، عمران سیال، ملک ندیم مکول، حافظ محمد سعد، محمد جاوید، خواجہ شیر علی، بلال احمد، خواجہ اظہار حسین، حسیب اطہر، سید احسن بخاری، ساجد انجم، وزیر حسین اور سونیا خان کی نامزدگی عمل میں لائی گئی۔

سینئر عامل صحافی و مدیر، صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر نے اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا کے نومنتخب عہدے داران و اراکین مجلس عاملہ کا اعلان کیا اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدے داران و اراکین اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے منشور کے مطابق صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، غیر جانب دار صحافت اور عوامی مسائل کی ترجمانی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں 15 مرتبہ صدر منتخب ہونے واے ارشاد احمد شاد نے صدارت کے عہدے پر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے کر اچھی مثال قائم کی اور نوجوان صحافیوں کو آگے آنے کا موقع دیا۔

اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے سابق صدر ارشاد احمد شاد نے نومنتخب صدر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو قلم دے کر صدارتی کمان سونپی۔ دریں اثنا اجلاس میں مقامی صحافی عبدالوہاب خان کے بھائی عبدالستار خان کی وفات پر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔