اوچ پریس کلب کی باڈی تحلیل سینئر صحافی توصیف احمد بھٹی کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت
اوچ پریس کلب کا صدر ارشاداحمد شادکے زیر صدارت اجلاس سال 2026ء کے عہدے داروں کے انتخاب کے سلسلے میں الیکشن کمیٹی تشکیل
اوچ شریف ( کرائم رپورٹر) اوچ پریس کلب کا اجلاس، سینئر صحافی توصیف احمد بھٹی کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت، باڈی تحلیل کرنے کی منظوری، برائے سال2026ء کے عہدے داران کے چناؤ کے لیے الیکشن کمیٹی کی تشکیل، تفصیلات کے مطابق اوچ پریس کلب کا عمومی اجلاس صدر ارشاداحمد شادکے زیر صدارت نجی ہوٹل کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں بہاول پور کے سینئر صحافی توصیف احمد بھٹی کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت و فاتحہ خوانی کی گئی،
اجلاس میں برائے سال 2026ء کے عہدے داروں کے انتخاب کے سلسلے میں الیکشن کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے موجودہ باڈی تحلیل کرنے کی منظوری دی گئی، انتخاب کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیٹی باہمی مشاورت سے طے کرے گی، اجلاس میں اطہر اقبال مغل، خواجہ ابرارحسین، سید محسن شمسی، محمد اعجاز پٹھان، نعیم احمد ناز، حسیب اطہر، ، سلیم شزاد، زاہد حسین کلہوڑا،الیاس راجہ، محمد جاوید، خواجہ فرخ علی، اظہار حسین، ابرار رضااور دیگر اراکین نے شرکت کی

