علاقائی صحافیوں کامتحرک و فعال کردار وقت کی اہم ضرورت ہے احسان احمد سحر مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستا ن ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی

اوچ پریس کلب 2022ء کے سالانہ انتخابات ارشاد احمد شاد 12ویں مرتبہ بلامقابلہ صدر منتخب
چیئر مین الیکشن بورڈ نعیم احمدناز کے اعلان کے مطابق ڈاکٹرذوالفقار علی اوچ پریس کلب کے سرپرست، زاہد علی کلہوڑا چیئرمین، خواجہ ابراررضا وائس چیئر مین، محمد سلیم شہزاد سینئر نائب صدر،امتیاز احمد بڈانی، سید محسن شمسی، اعجاز احمدپٹھان نائب صدور، خواجہ ابرار حسین جنرل سیکرٹری، محمدشہزاد شکرانی فنانس سیکرٹری،محمد ساجد انجم سیکرٹری انفارمیشن اوراطہر اقبال مغل چیئر مین مجلس عاملہ چُن لیے گئے جبکہ دس رکنی مجلس عاملہ کاانتخاب بھی عمل میں لایاگیا۔
اوچ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کی استدعا پر آل پاکستا ن ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسان احمد سحر نے سرپرست اعلیٰ کی ذمہ داریاں نبھانے کاوعدہ کیا اور انہیں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ اجلاس سے روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ کے منیجنگ ایڈیٹر محمد سلمان فاروقی اور نو منتخب صدر ارشاداحمدشاد نے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں بروئے کار لانے کے اپنے عزم کااظہار کیا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل اے پی آر این ایس احسان احمد سحر کا اوچ شریف اوراحمد پورشرقیہ کے مرحوم صحافیوں رسول بخش نسیم، عبدالغنی لنگاہ، گلزار حسین وڑائچ، حاجی احمد، فضل جیلانی، جاوید آفتاب، اقبا ل چوغطہ، نور احمد کھوکھر، صوفی فیض محمد، مرزا منصور یاور اورقدوس انصاری کی صحافتی خدمات پر شاندار خرا ج عقیدت، ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کرانے کابھی اعلان کیا۔اجلاس میں ارشدشریف شہید اور تمام مرحوم صحافیوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
اوچ پریس کلب کے انتخابی اجلاس میں کلور کوٹ ضلع بکھر کے صحافی حسیب ظفر کو تشد د کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ایک دوسر ی قرار داد کے ذریعے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے وفاق اورپنجاب میں جرنلسٹس سیفٹی کمیشن کے قیام کے مطالبات بھی کیے گئے تقریب کے اختتام پر شرکاء صحافیوں کے اعزا ز میں پُر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔
اوچ شریف (نامہ نگار) علاقائی صحافیوں کا متحرک اور فعال کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، اوچ پریس کلب اور اس سے وابستہ صحافیوں کی خدمات نہ صرف صحافت بلکہ اپنے شہر کی تعمیرو ترقی کے لیے بھی اہم ہے۔ان خیالات کا اظہارممتاز صحافی اور دانش ور، آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل احسان احمد سحر نے اوچ پریس کلب اوچ شریف کے انتخابی عمل کا جائز لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر مقامی اخبار کے منیجنگ ایڈیٹر محمد سلیمان فاروقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ احسان احمد سحر نے کہا کہ مقامی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور اوچ پریس کلب کے لیے اراضی کے حصول اور بلڈنگ کی تعمیر کے لیے شانہ بشانہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صحافیوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ ملک کو بیرونی کے ساتھ اندرونی دشمنوں کا سامنا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے اوچ شریف کے مقامی ہوٹل میں برائے سال 2023ء کے لیے اوچ پریس کلب کے عہدے داروں کے چناؤ کے عمل کا جائزہ لیا۔سینئر صحافی ارشاد احمد شاد مسلسل بارہویں مرتبہ اوچ پریس کلب کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے، اتفاق رائے سے نامزد کیے گئے دیگر عہدے داران میں ڈاکٹر ذوالفقار علی اوچ پریس کلب کے سرپرست،زاہد علی خان کلہوڑا چیئرمین، خواجہ ابرار رضاوائس چیئرمین، محمد سلیم شہزاد سینئر نائب صدر، امتیاز احمد بڈانی، سید محسن شمسی اور اعجاز خان پٹھان نائب صدور،خواجہ ابرار حسین جنرل سیکرٹری،محمد شہزاد خان شکرانی فنانس سیکرٹری، محمد ساجد انجم انفارمیشن سیکرٹری اوراطہر اقبا ل مغل چیئرمین مجلس عاملہ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے، جب کہ اراکین مجلس عاملہ میں محمد الیاس راجہ، ڈاکٹر عمران سیال، خواجہ اظہار، راناامتیاز، بلال احمد، محمد حسیب اطہر مغل، محمد صدیق فاروقی، محمد اکرم خان اور حاجی الطاف کو شامل کیا گیا ہے۔ نومنتخب عہدے داران کی متفقہ قرارداد اوردرخواست پر احسان احمد سحر نے اوچ پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے کی ہامی بھری۔منتخب ہونے کے بعد اوچ پریس کلب کی نئی انتظامیہ نے اپنے پہلے اجلاس میں اہل قلم کے اجتماعی مفاد کے تحفظ کے لیے ہرممکن کاوشیں کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد اعجاز خان نے حاصل کی، اس موقع پر مقتول صحافی ارشد شریف اور مقامی صحافی عظمت اللہ سیال کی خوش دامن کے انتقال پر مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان سے اظہارتعزیت کیا گیا، احسان احمد سحر نے اوچ شریف اور احمد پورشرقیہ کے صحافیوں (اوچ شریف میں صحافت کے بانی رسول بخش نسیم)، مرزا منصور یاور، محمد اقبال چوغطہ، فضل جیلانی،حاجی احمد، عبدالغنی لنگاہ،جاوید آفتا ب فریدی، صوفی فیض محمد، نور احمد کھوکھر، چوہدری گلزار حسین وڑائچ اور قدوس انصاری سمیت مرحوم صحافیوں کی صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس میں اے پی آر این ایس کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسان احمد سحر کی پیش کردہ قرارداد اتفا ق رائے سے منظور کی گئی جس کے ذریعے کلورکوٹ ضلع بھکر کے صحافی حسیب ظفر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مطالبہ کیا گیا کہ فی الفور وفاق اور پنجاب میں جرنلسٹس سیفٹی کمیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری کریں۔ نومنتخب صدر ارشاد احمد شاد نے اپنے خطاب میں تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بطور صدر اپنے گزشتہ ادوار کا جائزہ پیش کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں توقع ظاہر کی کہ نومنتخب عہدے داران اوچ پریس کلب میں جمہوری روایات کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی ذات اور انا سے بالاتر ہو کر کام کریں گے۔مقامی اخبار کے منیجنگ ایڈیٹر محمد سلمان فاروقی نے اپنے خطاب میں اوچ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنی اس توقع کااظہار کیا کہ وہ صحافتی اقدار کی سربلندی کیلئے اجتماعی کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ دریں اثناء چیئر مین الیکشن بورڈ نعیم احمدناز نے اوچ پریس کلب کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے اور انہیں مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔
