اوچ سول سوسائٹی کے صدر عمر خورشید سہمن کی قیادت میں وفد کی شیخ ناصر سیلم سے لندن سے واپسی پر ملاقات

شیخ ناصر سیلم کی بھتیجی کی وفات پر اوچ سول سوسائٹی نے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات بلندی کے لیے دعا مغفرت بھی کی
اکتوبر 2024 میں 50 یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کرنے ارادہ ہے صدر عمر خورشید سہمن کی اوچ سول سوسائٹی کی ٹیم کے ہمراہ گفتگو
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچ سول سوسائٹی کے صدر عمر خورشید سہمن کی قیادت میں اوچ سول سوسائٹی کے وفد کی اوچ سول سوسائٹی کے روح رواں زمیندار اعلی اوچشریف شیخ ناصر سیلم کی لندن سے واپسی پر انکی رھائش گاہ پر ملاقات ۔ شیخ ناصر سیلم کی بھتیجی کی وفات پر اوچ سول سوسائٹی نے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات بلندی کے لیے دعا مغفرت بھی کراہی بعد ازاں مشاورت کے بعد اوچ سول سوسائٹی کے صدر عمر خورشید سہمن نے اوچ سول سوسائٹی کے روح رواں زمیندار اعلی اوچشریف شیخ ناصر سیلم سابق چیئرمین اوچشریف مخدوم سید سیبطن حیدر بخاری،مخدوم یاور عباس بخاری،خواجہ زاہد حسین،سینئر نائب صدر ملک سیف الرحمن گھلو،نائب صدر شفیق شہزاد خان،نائب صدر چوہدری محمد طارق، نائب صدر چوہدری عرفان اصغر، چیئرمین خواجہ سیلم رضا،چوہدری عمران احمد سعیدی جنرل سیکرٹری سید کامران رضا بخاری محمود خان شیروانی عبداللہ مستوعی عبدالستار خان علی ابراہیم ودیگر اوچ سول سوسائٹی کی ٹیم کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ اوچ سول سوسائٹی نے اکتوبر 2023ء میں 40 یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب منعقد کرنے کے بعد انشاء اللہ،۔ اکتوبر 2024 میں 50 یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کرنے ارادہ ہے، انشاء اللہ مخلص دوستوں اور مخیر حضرات کا تعاون رھا تو یہ کارخیر کا سلسلہ چلتا رہے گا انشاء اللہ.