امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 165 طارق بشیر چیمہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کی حمایت کا سلسلہ جاری

یونین کونسل کلاب کے زمیندار اعلیٰ حاجی لیاقت علی سندھو مواضعات فرید آباد علی محمد والا اور عنایت پور کے سرکردہ زمینداروں اور عمائدین کی جانب سے ق لیگ کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا
چنی گوٹھ (نامہ نگار) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 165 سابق وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے حلقہ کی بڑی برادیوں کے سربراہوں نے دونوں رہنماؤں کی حمایت کا اعلان کرنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز یونین کونسل کلاب کے زمیندار اعلیٰ و سماجی سیاسی رہنماؤں حاجی لیاقت علی سندھو ، حاجی احمد ملہی فرید آباد ، جام غلام مصطفیٰ ٹانوری فرید آباد ، چوہدری محمد شفیق سندھو فرید آباد ، عبدالحمید رندھاوا ، فرید آباد ، چوہدری محمد منیر باجوہ ، سراج پور ، چوہدری محمد اصغر رندھاوا فرید آباد ، منصور احمد بلوچ نمبر دار موضع بیلداراں ، محمد اسلم سندھو فرید آباد ، طارق عباس رندھاوا فرید آباد ، محمد آصف ملہی فرید آباد ، چوہدری فضل کریم گل فرید آباد ، چوہدری محمد اکرم سندھو نظام پور ، چوہدری محمد سلیم رندھاوا فرید آباد ، چوہدری ممتاز سندھو موضع علی محمد والا ، چوہدری محمد صدیق رندھاوا فرید آباد ، چوہدری عمران سندھو ، چوہدری محمد یونس سندھو موضع عنایت پور ، ملک حمید بھٹی موضع محمود آباد ، محمد شان موضع علی محمد والا ، غلام یاسین ، چوہدری محمد اکرم سندھو عنایت پور اور عبدالرشید بلوچ موضع عنایت پور سمیت دیگر عمائدین علاقہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 165 چوہدری طارق بشیر چیمہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔