حکیم طارق محمود چغتائی کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آمد علی پور میں چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے انتقال پر اظہار تعزیت

عبقری میڈیا گروپ کے چیئرمین نے طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اُنکی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی
حکیم طارق محمود چغتائی نے اردن،مصر ،ترکیہ ،اور بخارا کے مقدس اور تاریخی مقامات کے اپنے وزٹس کے مشاہدات بھی شیئر کئے اور مدیر احسان احمد سحر کی نصف صدی پر محیط صحافتی خدمات پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا
عبقری میڈیا گروپ کے چیئرمین کے دونوں صاحبزادے شعیب رومی ، لںیب شبلی ،معروف دانشور اکرم کمبوہ ،ملک محمد اصغر اور سید واجد حسین بُخاری ایڈووکیٹ بھی اُنکے ہمراہ تھے
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) عبقری میڈیا گروپ کے چیئرمین اور معروف دینی روحانی و مذہبی شخصیت حکیم طارق محمود چغتائی آ ج دوپہر سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر تشریف لائے جہاں انہوں نے مدیر احسان احمد سحر کی علی پور میں چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ مغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی حکیم طارق محمود چغتائی کے دونوں صاحبزادے شعیب رومی اور لبیب شبلی کے علاوہ دانشور محمد اکرم کمبوہ، ملک محمد اصغر اور معروف قانون دان سید واجد حسین بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے
حکیم طارق محمود چغتائی نے طاہرہ نسرین مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کے لیے بھی خصوصی دعا کی-حکیم طارق محمود چغتائی نے اس موقع پر ترکی مصر اردن اور بخارا کے مقدس و تاریخی مقامات کے اپنے وزٹس کے مشاہدات بھی شیئر کیے اور عبقری میڈیا گروپ کے پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی اعداد و شمار کے حوالے سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے آگاہ کیا -حکیم طارق محمود مجذوبی چغتائی نے مدیر احسان احمد سحر کی نصف صدی پر محیط صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مثبت صحافت کی تعریف کی- مدیر احسان احمد سحر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکیم طارق محمود چغتائی نے تصنیف و تالیف اور طب نبوی سے اپنے سفر کا 1990کے عشرے میں آغاز کیا اور انتہائی قلیل عرصہ میں انہوں نے کمال عروج حاصل کیا اور اپنی آبائی دھرتی احمدپور شرقیہ کا دنیا بھر میں نام روشن کیا جس پر وہ ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں – احسان احمد سحر نے اس موقع پر حکیم طارق محمود مجذوبی چغتائی اور اُنکے خاندان کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُنکے نیک مشن کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی

عبقری میڈیا گروپ کے چیئرمین حکیم طارق محمود مجذوبی چغتائی مدیر احسان احمد سحر کی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں ،اکرم کمبوہ،شعیب رومی،لبیب شبلی، ملک محمد اصغر اور سید واجد حسین بُخاری ایڈووکیٹ بھی موجود ہیں