جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، میجر سمیت دو جوان شہید
راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی نے جامِ شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انگور اڈہ میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد بھی مارے گئے
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلے میں میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان شہید ہوگئے۔
میجر شجاعت کی عمر تیس سالہ جبکہ تعلق پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا جبکہ سپاہی عمران خان کی عمر 27 سال اور تعلق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔