اڈہ ظاہر پیر: سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل کو کار کی ٹکر،2 خواتین جاں بحق , 3 افراد زخمی
Advertisements
جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ نگو مائی اور 45 سالہ تسلیم مائی شامل ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا
احمد پور شرقیہ : احمد پور شرقیہ میں سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل کو کار کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ اڈہ ظاہر پیر کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والی کار نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار 2 خواتین جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ نگو مائی اور 45 سالہ تسلیم مائی شامل ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پانچ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جن میں دو بچے بھی شامل تھے
Advertisements

