رحیم یارخان: ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی الٹنے سے دو خواتین جاں بحق، 5 بچے لاپتہ

Advertisements
رحیم یارخان: ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی الٹنے سے 2خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ واقعہ پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کے نور والا علاقے میں پیش آیا جہاں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی الٹنے سے 2خواتین سیلاب کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، جب کہ 4سے5 بچے بھی پانی کی لہروں کی نذر ہو گئے، جن کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ نے علاقے کو تحویل میں لیکر لاپتا افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، عینی شاہدین نے بتایا کہ عملہ سیلاب میں پھنسے افراد کو لیکر آرہا تھا کہ راستے میں کشتی الٹ گئی۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق خواتین کی شناخت زوجہ محمد آصف اور زوجہ اکمل کے نام سے ہوئی، کشتی الٹنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جب کہ علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔
Advertisements