Advertisements

دو نامعلوم اشخاص نے شادی شدہ نسرین بی بی پر چھری سے وار کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا

AhmedpurEast map
Advertisements

ریلوے پھاٹک کے قریب قتل کی لرزہ خیز واردات،مقتولہ کی گردن کٹی ہوئی پائی گئی تھانہ سٹی پولیس نے نسرین کے باپ محمد رمضان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق محمد رمضان سکنہ لاہور نے تھانہ سٹی کو بتایا کہ میری بیٹی نسرین بی بی کی شادی اٹھارہ سال قبل علی افضل کے ساتھ ہوئی تھی میری بیٹی مختلف گھروں میں کام کرتی تھی۔ گزشتہ روز میں اپنی بیٹی کو ملنے لاہور سے آیا۔ جونہی ہم نے ریلوے پھاٹک کر اس کیا تو نزدیکی مکان سے میری بیٹی کی چیخ و پکار کی آواز آرہی تھی۔ اندر جا کر دیکھا تو دو نامعلوم اشخاص اس پر چھری سے وار کر رہے تھے۔ ہمیں دیکھتے ہی ملزمان فرار ہو گئے ۔ ہم نے جب اپنی بیٹی کو دیکھا تو اس کی گردن کٹی ہوئی تھی اور ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے وہ جاں بحق ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

Advertisements