Advertisements

کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

two-ttp-terrorists-killed
Advertisements

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج نے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 اور 16 اپریل کی درمیانی رات حساس اداروں اور پاک فوج نے کولاچی کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کے نام سے ہوئی
 ہلاک دہشت گرد خود کش جیکٹس اور آئی ای ڈیز بنانے کے ماہر تھے اور مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے زیراستعمال 2 مشین گن کے علاوہ 4 گرنیڈ برآمد ہوئے۔

Advertisements