اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سیوریج لائن کی صفائی کرتے ہوئے زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے دو سیور مین جاں بحق

AhmedpureAst city Map

جاں بحق ہونے والے دونوں سیورمینوں پچیس سالہ اعجا ز، اور چالیس سالہ خالد کا تعلق چیچہ وطنی سے تھا ۔


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) سیوریج لائن کی صفائی کرتے ہوئے زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے دو سیور مین جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چونگی پیر واہ کے قریب واقع مین گٹر کی صفائی کے لئے سیور مین پچیس سالہ اعجا ز، اور چالیس سالہ خالد جیسے ہی گٹر کے اندر داخل ہوئے۔ تو اس کے اندر پھیلی ہوئی گیس کی وجہ سے ان کا دم گھٹنے سے حالت غیر ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی انہوں نے نکال کر انہیں ہسپتال منتقل کیا۔ مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اور جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں سیورمینوں کا تعلق چیچہ وطنی سے تھا۔

مزید پڑھیں