Advertisements

چنی گوٹھ دو حقیقی بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق

Two real brothers drowned in Abbasia Canal near Chanigoth
Advertisements

چار سالہ جنید اور ڈھائی سالہ جمشید ولد محمد عثمان سندھو سکنہ چک نمبر 149 این پی کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں علاقے میں کہرام برپا ہو گیا


چنی گوٹھ (نامہ نگار) دو حقیقی بھائی نہر کے کنارے کھیلتے ہوئے نہر میں جا گرے ، دونوں بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، بچوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں ہیں ۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ دو حقیقی بھائی چار سالہ جنید اور ڈھائی سالہ جمشید ولد محمد عثمان سندھو سکنہ چک نمبر 149 این پی نہر کے کنارے کھیلتے ہوئے عباسیہ کینال میں جا گرے اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، بچوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں ، بچوں کے نہر میں ڈوبنے کی خبر سنتے ہی علاقے میں کہرام برپا ہو گیا 

Advertisements