Advertisements

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

Two policemen hurt in blast at ex-CJP Saqib Nisar's Lahore residence
Advertisements

لاہور میں سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے گھر کےگیراج میں دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Advertisements

دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان کریکرپھینک کرفرارہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کچھ دیرپہلے اسی گاڑی میں گھر پہنچے تھے: سیکرٹری

دوسری جانب سابق چیف جسٹس کے سیکرٹری میاں آصف کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کچھ دیرپہلے اسی گاڑی میں گھر  پہنچے تھے اور یہ گاڑی ریٹارمنٹ کے بعد سابق چیف جسٹس کو سرکاری طورپر ملی۔

انہوں نے بتایاکہ جب دھماکا ہوا توثاقب نثار کی گاڑی گیراج میں کھڑی تھی، دھماکا شدید تھا جس سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ محفوظ ہیں: پولیس

اُدھر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ محفوظ ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے۔