اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چنی گوٹھ میں دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ، دونوں افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل

chanigoth


چنی گوٹھ (محمد عبداللہ چوہدری) دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ، ریسکیو 1122نےجاں بحق ہونے دونوں افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیں ۔ تفصیل کے مطابق پہلے حادثہ چنی گوٹھ کے علاقہ مہند اڈا کے قریب میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک موٹر سائیکل نہر میں جا گرا جس کے نتیجے میں عارف والا کا رہائشی منظور احمد جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے حادثے میں نواحی موضع واہی بھوجہ کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس سے گر کر ایک پچپن سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ، جس ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ، ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس نے دونوں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں آر ایچ سی چنی گوٹھ منتقل کر دیں ہیں ۔

مزید پڑھیں