Advertisements

چنی گوٹھ : دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

Chanigoth
Advertisements

راہگیر فیاض احمد سکنہ لعلو نائچ 65 سالہ ضعیف العمر شخص کو چنی گوٹھ بائی پاس پر ٹریلر نے کچل ڈالا

دوسرے حادثے میں بستی بوہڑ سکنہ موضع رام کلی کی رہائشی 55 سالہ خاتون نہال مائی ٹرین کے نیچے آ کر کٹ کر اس کی لاش نہر میں بہہ گئی

Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار)دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ، تفصیل کے مطابق راہگیر 65 سالہ ضعیف العمر شخص کو چنی گوٹھ بائی پاس پر ٹریلر نے کچل ڈالا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اس نام و پتہ بعد میں فیاض احمد سکنہ لعلو نائچ معلوم ہوا ، جبکہ دوسرے حادثے میں بستی بوہڑ سکنہ موضع رام کلی کی رہائشی 55 سالہ خاتون نہال مائی عباسیہ لنک کینال پر ریلوے لائن کا پل کراس کر رہی تھی کہ ٹرین کے نیچے آ کر کٹ کر اس کی لاش نہر میں بہہ گئی ، تادم تحریر ریسکیو 1122 لاش کو تلاش کر رہے ہیں ابھی تک لاش نہیں مل سکی ۔