اوچ شریف میں مفت آٹا تقسیم کرنے والے پوائنٹس پر فراڈ کرنے والے دو افراد موقع پر گرفتار ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ

ان دونوں افراد سے 187 شناختی کارڈ بھی برآمد کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی گئی
بہاول پور 29/مارچ ( ) احمدپورشرقیہ تحصیل کے علاقے اوچ شریف میں مفت آٹا تقسیم کرنے والے پوائنٹس پر فراڈ کرنے والے دو افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹا کی تقسیم خالصتاً مستحق اور نادار افراد کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ فراڈ کے ذریعے آٹا حاصل کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ مستحق اور نادار افراد کی حق تلفی نہ ہو۔ واضح رہے کہ فراڈ کرنے والے دونوں افراد مختلف لوگوں کے شناختی کارڈ استعمال کرکے فراڈ سے مفت آٹا وصول کررہے تھے۔ ان دونوں افراد سے 187 شناختی کارڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی ہدایت پر فراڈ کرنے والے افراد کو موقع پر گرفتار کر کے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے انھوں نے کہا کہ فراڈ کے ذریعے آٹا حاصل کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں کسی کو بھی اس قسم کے غلط عمل کی جرأت نہ ہو۔