Advertisements

فیروزہ : فلائی اوورپرموٹرسائیکل اورٹریکٹرکے درمیان تصادم دونوجوان موقع پرجاں بحق ٹریکٹرڈرئیوارزخمی 

Feroza Logo
Advertisements

فیروزہ(محمدباقرالزمان سے)فلائی اوورپرموٹرسائیکل اورٹریکٹرکے درمیان تصادم کے باعث دونوجوان موقع پرجاں بحق ٹریکٹرڈرئیوارزخمی تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر174/Aکے رہائشی محمدمکرم ولدمحمداعظم فوجی عمر19سال قوم باجوہ محمدسلیمان ولدمحمدانورقوم ارائیں عمر18سال جوکہ موٹرسائیکل پرفیروزہ سے واپس گھرجارہے تھے کہ فلائی اوورپرگورنمنٹ بوائزہائرسیکنڈری سکول فیروزہ کے سابق گیٹ کے قریب سامنے سے انے والے ٹریکٹرسے خوفناک اندازمیں ٹکراگئے

حادثہ اس قدرخوف ناک تھا کہ دونوں موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرہی جاں بحق ہو گئے موٹرسائیکل ٹکراتے وقت عین اسی وقت پیچھے سے اتے ہویے ایک موٹرسائیکل سواراسامہ ولدمحمدساجدبھی ٹکراگیاجس کے ونتیجہ میں اس کی ٹنگیں ٹوٹ گئیں جسے شدیدزخمی حالت میں ابتدائی طبعی امدادکے بعدشیخ زیدبن سلطان ہسپتال رحیم یارخان بھجوادیا گیا ہے جبکہ نامعلوم ٹریکٹرڈرائیورکے بارے میں بھی بتایا گیا ہےکہ وہ بھی حادثے میں بری طرح زخمی ہے ریسکیوون۔ون۔ثوٹونے جاں بحق نوجوانوں کوقریبی رورل ہسپتال فیروزہ منتقل کردیا ضروری کاروائی کے بعدمیتوں کوورثاکے حوالے کردیا گیا ہے جس کے بعدجاں بحق افرادکوچک نمبر74کے مڈل سکول میں نمازجنازہ کے بعدتدفین کردی گئی ہے

Advertisements