Advertisements

کار اور موٹر سائیکل میں حادثے کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق ، خاتون شدید زخمی

AhmedpurEast map
Advertisements

کار سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار روڈ پر گر گئے جبکہ سامنے سے آنے والی کار ان کے اوپر چڑھ گئی

ریسکیو ٹیم نے زخمی خاتون ظہور مائی کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں طبی امداد دی جارہی ہے

Advertisements

 احمد پور شرقیہ (نامہ نگا) کار اور موٹر سائیکل میں حادثے کے نتیجہ میں دو  افراد جاں بحق ، خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقہ ڈیراور موڑ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار فیاض ، ارشد اور ظہور مائی ڈیراور کی جانب سے آرہے تھے کہ اچانک کار رکی اور اس کے ڈرائیور نے دروازہ کھول دیا۔ جس سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار روڈ پر گر گئے جبکہ سامنے سے آنے والی کار ان کے اوپر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں فیاض اور ارشد جاں بحق ہو گئے جبکہ ظہور مائی شدید زخمی ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی خاتون کو ہسپتال پہنچا دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے