Advertisements

موضع مڈ رشید کی حدود میں تیز رفتار وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، افسوسناک حادثہ میں دادا پوتا جاں بحق

Ahmedpur-Uch rod accident victims
Advertisements

قریبی عزیز ریاض حسین شدید زخمی ہوگیا ، وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، ریسکیو ٹیم نے زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کیا

اوچ شریف ( کرائم رپورٹر) اوچ شریف ۔ تیز رفتار وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، افسوسناک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی ، جاں بحق ہونے والے افراد دادا پوتا تھے ، زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے مڈ رشید کے رہائشی افراد موٹر سائیکل پر اوچ شریف سے گھر جارہے تھے کہ احمد پور شرقیہ روڈ پر موضع مڈ رشید کی حدود میں تیز رفتار وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار80 سالہ دادا سردار احمد اور 25 سالہ پوتا محمد محسن موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا قریبی عزیز 45 سالہ ریاض حسین شدید زخمی ہوگیا ، وین ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں ۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ افسوسناک واقعہ ک

Advertisements