فتح پور کمال مزدا اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو موٹر سائیکل سوار ٹریلر کی زد میں آکر جاں بحق
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمران اور نوید کے نام سے ہوئی, موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
جن پور( نامہ نگار)قومی شاہراہ کے ایل پی روڈ حسن پٹرولیم فتح پور کمال کے قریب مزدا اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے بعد پیش آنے والے المناک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار ٹریلر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی خان پور ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ کے ایل پی روڈ نذد حسن پیٹرول پمپس فتح پور کمال کے قریب تیز رفتار مزدا نےموٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر گئے اور اسی دوران ان کے اوپر سے ٹریلر گزر گیا جس کی وجہ سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئےریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمران ولد سراج احمد، عمر 24 سال، اور نوید ولد محمد رمضان، عمر 26 سال کے نام سے ہوئی دونوں غوث پور ماچھیاں مسن آباد کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 نے دونوں متوفین کی نعشیں رورل ہیلتھ سنٹر ظاہر پیر منتقل کر دیں حادثہ کی فوری اطلاع ملتے ہیی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی

