مبارک پور کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 28 سالہ نوجوان جاں بحق
Advertisements
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،, بستی بندھ والی موضع عبداللہ پورکا رہائشی نوجوان محمد تنویر ولد کریم بخش قوم جوئیہ موقع پر دم توڑ گیا۔
مبارک پور (نامہ نگار) مبارک پور کے نواحی علاقے جانوالہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں موضع عبداللہ پور بستی بندھ والی کا رہائشی نوجوان محمد تنویر ولد کریم بخش قوم جوئیہ موقع پر دم توڑ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد میت موقع پر موجود لواحقین کے حوالے کر دی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ نوشہرہ جدید پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ نوجوان کی اچانک موت پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی
Advertisements

