Advertisements

شاہراہ پاکستان سے منسلک کرنے والی للو والی پل کی دو رویہ تعمیر و مرمت کا کام آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔ مخدوم سید افتخار حسن گیلانی

Luluwali Bridge connecting Shahra-e-Pakistan
Advertisements

وزیر اعلی عثمان بزدار نے للو والی پل کی از سرنو تعمیر اور دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لئے سوا تین کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی تھی

اوچ شریف (خبرنگار) سجادہ نشین درگاہ قادریہ غوثیہ عالیہ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے کہا ہے کہ اوچ شریف شہر کو شاہراہ پاکستان سے منسلک کرنے والے اہم ترین عباسیہ روڈ اورعباسیہ کینال پر واقع للو والی پل کی دورویہ تعمیر و مرمت کے کام کو آئندہ چند دنوں میں مکمل کر کے اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وہ آج اپنی رہائش گاہ شمس محل میں محکمہ پراونشل ہائی وے کے ایس ڈی او تحسین احمد ورک سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ اس موقع پر مخدوم زادہ سید عمر رضا گیلانی،پرسنل سیکرٹری ریاض حسین بھٹہ اور شمس محل کے ترجمان فضل خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے للو والی پل کی از سرنو تعمیر و مرمت اور دو رویہ سڑک کے منصوبہ کی تکمیل کے لیے گزشتہ سال دسمبر میں سوا تین کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی تھی، فنڈز جاری ہونے کے بعد رواں سال مارچ میں تعمیراتی کام کاآغازہوا جسے آٹھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اوچ شریف میں ریسکیو 1122 کے دفتر کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی آئندہ چند روز میں رکھ دیا جائے گا۔ مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی اور تعمیرو ترقی کے ریکارڈ منصوبوں کی تکمیل پر عوام تحریک انصاف کو دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔ قبل زیں ایس ڈی او پراونشل ہائی وے تحسین احمد ورک نے ریاض حسین بھٹہ کے ہمراہ عباسیہ روڈ پر للو والی پل کی تعمیر کے منصوبے پرہونے والے کام کا جائزہ لیا اور معیار کی جانچ پڑتال کے بعد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔

Advertisements