Advertisements

مریم نواز صوبہ میں فوڈ سیکیورٹی کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر

Assistant Commissioner Muhammad Naveed Haider
Advertisements

تحصیل میں گندم کی کاشت کا ھدف 211000 ایکڑ مقررکیا گیا جس کو حاصل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

احمد پور شرقیہ کی سرکاری زمینوں پر گندم کی کاشت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی”زیادہ گندم اُگاو مہم“کے حوالے سے اجلاس میں ہدایت 

Advertisements

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)حکومت پنجاب،  محکمہ زراعت ، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صوبہ میں فوڈ سیکیورٹی کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر ، احمد پور شرقیہ کی سرکاری زمینوں پر گندم کی کاشت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی”زیادہ گندم اُگاو مہم“کے حوالے سے اجلاس میں ہدایت  

*زیادہ گندم اُگاو مہم”* کے حوالے سے تحصیل کمیٹی  حوالے سے منعقد ہوا ۔جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) احمد پور شرقیہ محمد کامران جبار نے گندم 2025 26 کی حکومتی پالیسی  کے متعلق بتایا ۔ میٹنگ میں اریگیشن محکموں کے افسران، کھاد ڈیلرز ، کھاد کمپنی کے نما ئندگان نے شرکت کی۔ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر  نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صوبے میں فوڈ سیکیورٹی کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گندم کی کاشت کے اہداف حکومت کی جانب سے مقرر کر دیے گئے ہیں۔ تحصیل میں گندم کی کاشت کا ھدف 211000 ایکڑ مقررکیاگیا۔ جس کو حاصل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر  نے مزید ہدایت کی کہ سرکاری زمینوں پر گندم کی کاشت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام محکمے باہمی تعاون سے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کرنے کے لیے متحرک کریں۔ اس مقصد کے لیے فارمر میٹنگز، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ کسانوں کو اعتماد دلایا جا سکے انہوں نے محکمہ نہر کو ہدایت کی کہ گندم کی کاشت کے دوران تمام نہروں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ مزید یہ کہ سیلاب کے متاثرھ علاقے  میں سرکاری بلڈوزر رعایتی نرخوں پر مہیا کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی زیادہ پیداوار نہ صرف غذائی خود کفالت کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ معاشی استحکام کی ضمانت بھی ہے