دو سابق ناظمین دیوان عبدالرشید اور میاں رشید جاوید کی پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات عید کی مبارکباد دی

سماجی و سیاسی رہنما محمد سلیم خان نیازی ، راؤ اقبال مسعود ایڈووکیٹ،اور مقامی سینئر صحافی محمد ناصر خان نیازی ،سید ناصر محمود رضوی ، احمد خان بابر ،جاوید مغل اور دیگر بھی عید مبارک دینے والوں میں شامل تھے
ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار) امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ خاندان عباسیہ کا سابق ریاست بہاولپور کے عوام کے ساتھ 300 سالہ پرانا رشتہ ہے جسے کوئی مائی کا لال ختم نہیں کر سکتا -ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر اور اسکے دوسر ے روز مبارکباد دینے کے لیے آنیوالی متعدد شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

ڈیرہ نواب صاحب :سیاسی وسماجی رہنما محمد سلیم خان نیازی اور سینئر صحافی محمد ناصر خان نیازی کی عید مبارک دینے کے موقع پر پرنس بہاول عباس خان عباسی کے ہمراہ لی گئی تصویر
پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ وہ اپنے عظیم اسلاف کی طرح عوام کے دکھ درد میں شریک رہیں گے اور ان کی حتی المقدور کوشش ہوگی کہ وہ اپنے تئیں علاقائی اورعوامی مسائل کو حل کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا سکیں -انہوں نے کہا میرے دفتر کے دروازے ہر عام اور خاص کیلئے کھلے ہیں جہاں میری غیر موجودگی میں میرا دفتری سٹاف موجود ہوتا ہے قبل ازیں دو سابق ناظمین دیوان عبدالرشید سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ اور میاں رشید جاوید ایڈووکیٹ نے ولی عہد بہاولپور سے ملاقات کی اور اُنہیں عید کی مبارکباد دی -پرنس بہاول خان عباسی نے ملاقات کرنے والی شخصیات اور دیگر افراد سے اُنکی خیریت دریافت کی اور مقامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

سینئر صحافی سید ناصر محمود رضوی،راؤ اقبال مسعود ایڈووکیٹ،احمد خان بابر اور جاوید مغل عید کے دوسرے دن پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کرتے ہوئے
پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کرنے والوں میں چولستان ،اوچشریف، چنی گوٹھ ،مبارک پور ،احمد پور شرقیہ ،ڈیرہ نواب صاحب کے افراد کے علاوہ سماجی و سیاسی رہنما محمد سلیم خان نیازی ، راؤ اقبال مسعود ایڈووکیٹ،اور مقامی سینئر صحافی محمد ناصر خان نیازی ،سید ناصر محمود رضوی ، احمد خان بابر ،جاوید مغل اور دیگر شامل تھے