Contact Us

مچھلیاں پکڑنے کے دوران دریائے چناب میں دھماکے سے دو ماہی گیر شدید زخمی

Two fishermen were seriously injured in an explosion in Chenab river while fishing

اوچ شریف(کرائم رپورٹر) مچھلیاں پکڑنے کے دوران دریائے چناب میں دھماکے سے دو ماہی گیر شدید زخمی، ایک مچھیرے کا بازو اڑ گیا حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔، تفصیلات کے مطابق  دریائے چناب میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران اچانک زوردار دھماکے سے دو ماہی گیر محمد جاوید ولد غلام مصطفی قوم چانڈیہ بلوچ اور محمد فہیم ولد فیض بخش قوم چانڈیہ بلوچ زخمی ہوگئے جن میں سے محمد جاوید کا بازو اڑ گیا جبکہ اسے جسم کے دوسرے حصوں پر بھی گہرے زخم آ ئے اور محمد فہیم کی ٹانگیں شدید زخمی ہو گئیں، دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور دھماکے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

مزید پڑھیں