Advertisements

دو سابق اراکین پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل اور احسان الحق چوہدری کی ڈیرہ نوابصاحب آمد میاں گزین عباسی کی عیادت کی

Two former MPAS inquire the health of Sahibzada Muhammad Gazain Abbasi
Advertisements

صاحبزادہ گزین عباسی کی اقامت گاہ پر عیادت کرنے والوں کا تانتا بن گیا , ایک ہفتہ آرام کرنے کے بعد دوبارہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کروں گا میاں گزین عباسی کی گفتگو

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 249 صاحبزادہ محمد گزین عباسی  ایم پی اے کی اقامت گاہ پر عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا مختلف علاقوں سے سرکردہ افراد  اور عام لوگ برابر میاں گزین عباسی کی

Advertisements

مزاج پرسی کے لیے ان کی اقامت گاہ پر آ رہے ہیں جنہیں تین روز قبل اوچ روڑ  پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کمر پر چوٹ ائی تھی – دریں اثنا  تحصیل یزمان کے دو سابق اراکین پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل اور احسان الحق چوہدری بھی صاحبزادہ محمد گزین عباسی سابق ایم پی اے کی اقامت گاہ پر آئے اور انہوں نے ان کی مزاج پرسی کی-صاحبزادہ گزین عبّاسی نے دونوں اپنے ساتھی سابق اراکین اسمبلی کی آمد پر ان سے اظہار تشکر کیا -مزید براں صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے اپنے عیادت کے لیے آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ  ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق مزید ایک ہفتہ اپنی اقامت گاہ پر آرام کریں گے اور اس کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گے