Advertisements

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز،اسلام آباد کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ

Hameed-ul-Allah-Khan-Aziz
Advertisements

 ورکشاپ انٹرنیشنل کمیٹی برائے ریڈ کراس کے اشتراک سے 24 اور 25 جون اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں منعقد ہو رہی ہے


 حمیداللہ خان عزیز "مسلح تصادم اور ہنگامی حالات میں صحافت”کے موضوع پر مقالہ بھی پیش کریں گے

Advertisements

احمد پورشرقیہ (نامہ نگار) ایڈیٹر ماہنامہ مجلہ”تفہیم الاسلام” وجنرل سیکرٹری” احمد پور یونین آف جرنلسٹس” احمد پور شرقیہ حمیداللہ خان عزیز انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز،اسلام آباد کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ ورکشاپ انٹرنیشنل کمیٹی برائے ریڈ کراس کے اشتراک سے 24 اور 25 جون بروز منگل،بدھ اسلام آباد کے ایک ہوٹل ہل ویو،ایف سیون  میں منعقد ہو رہی ہے۔۔

ایڈیٹر”تفہیم الاسلام”,دو روزہ ورکشاپ میں”مسلح تصادم اور ہنگامی حالات میں صحافت”کے موضوع پر مقالہ بھی پیش کریں گے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز،اسلام آباد ایک علمی وتحقیقی ادارہ ہے جو 1979ء سے تحقیق،تجزیہ اور تربیت کا فریضہ انجام دے رہا ہے دینی صحافت انسٹی ٹیوٹ کی دلچسپی کے نمایاں میدانوں میں سے ہے،اور اس حوالے سے دینی جرائد ونشریات سے متعلق جائزہ اور استفادہ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام دینی رسائل وجرائد کے مدیران کے لئے مسلح تصادم اور ہنگامی حالات میں صحافت کے موضوع پر چوتھی دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں مختلف مکاتب فکر اور خطوں سے تعلق رکھنے والے دینی جرائد کے مدیران اور دینی موضوعات پر آن لائن لوازمہ تیار کرنے والے اداروں کے ذمہ داران شرکت فرمائیں گے۔

اس ورکشاپ کا مقصد شرکاء کے اندر یہ صلاحیت پیدا کرنا ہے کہ وہ زلزلہ،سیلاب وغیرہ جیسی قدرتی آفات اور جنگ وجدل اور دیگر انسانی تنازعات کا پیشہ وارانہ اور معیاری تجزیہ اور رپورٹنگ کر سکیں اور اس دوران ریلیف کے لئے سرگرم قومی وبین الاقوامی اداروں کی سرگرمیوں کا بھی غیر جانبدارانہ جائزہ لینے کے قابل ہوں۔