جن پور میں دو روزہ رحمہ فری آئی کیمپ کا انعقاد، 1200 مریض مستفید، 650 سے زائد مفت آپریشن
رحمہ اسلامک ریلیف پاکستان کے چیرمین محمد صغیر قمر اور مخیر حضرات کے تعاون سے دو روزہ فری آئی کیمپ جاری رہا
جن پور (نامہ نگار )جن پور میں دو روزہ رحمہ فری آئی کیمپ کا انعقاد، 1200 مریض مستفید، 650 سے زائد مفت آپریشن رحمہ اسلامک ریلیف پاکستان کے چیرمین محمد صغیر قمر اور مخیر حضرات کے تعاون سے دو روزہ فری آئی کیمپ جاری رہا تفصیلات کے مطابق رحمہ اسلامک ریلیف پاکستان کے چیئرمین محمد صغیر قمر اور مخیر حضرات کے تعاون سے رحمہ ہسپتال جن پور میں دو روزہ رحمہ فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی اور لاہور سے آئے ماہر آنکھوں کے سرجن ڈاکٹر محمد طارق، ڈاکٹر واصف جاوید اور دیگر ڈاکٹرز نے خدمات انجام دیں۔
فری آئی کیمپ کے دوران تقریباً بارہ سو (1200) مریضوں کا مکمل معائنہ کیا گیا جبکہ ساڑھے چھ سو (650) سے زائد مستحق مریضوں کے مفت آپریشن کیے گئے۔ مریضوں کو جدید سہولیات کے تحت فری لینز، فری ادویات اور مکمل چیک اپ فراہم کیا گیا اس فری آئی کیمپ میں ٹھل حمزہ، بانہ رویہ، جن پور، خان بیلہ، ترنڈہ محمد پناہ اور دریائی و پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب اور مستحق مرد و خواتین نے بھرپور فائدہ اٹھایا
رحمہ اسلامک ریلیف کے ایریا کوآرڈینیٹر سید عثمان علی گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دو روزہ فری آئی کیمپ چیئرمین محمد صغیر قمر اور مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا، اور انشاءاللہ آئندہ بھی اسی طرح فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو علاج کی سہولت میسر آ سکے اہل علاقہ سید ظہیر احمد بابر شاہ، سردار صفدر رشید خان گبول ایڈووکیٹ رانا محمد عارف سردار حاجی محبوب احمد خان چانڈیہ سید نسیم احمد زیدی، ملک محمد شریف نائچ ایڈووکیٹ، سید عاصم محمود محمد اسلم خان چانڈیہ رانا ہارون عباس دیگر نے تحصیل لیاقت پور کے علاقے جن پور میں فری آئی کیمپ کے انعقاد پر محمد صغیر قمر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی فلاحی سرگرمیاں غریب عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ رحمہ اسلامک ریلیف پاکستان آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت خدمت خلق کا سلسلہ جاری رکھے گا واضح رہے کہ محمد صغیر قمر 2010 سے مسلسل خدمتِ خلق کے میدان میں سرگرم ہیں اور صحت، تعلیم و رفاہی منصوبوں کے ذریعے ہزاروں مستحق افراد کو سہولیات فراہم کر چکے ہیں۔ یہ فری آئی کیمپ بھی ان کی طویل فلاحی خدمات کا ایک نمایاں عملی ثبوت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

