Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام سوشل سائنسز اینڈ ہومنیٹیز پر دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پذیر

Pak Study Conference Conclude
Advertisements

شعبہ مطالعہ پاکستان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام سوشل سائنسز اینڈ ہومنیٹیز کے عنوان پر دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔کانفرنس میں امریکہ، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، ملائیشیا اور پاکستان سے مندوبین شریک ہوئے۔اختتامی اجلاس کی صدارت سابق پرنسپل گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان پروفیسر حمید رضا صدیقی نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی ڈین فیکلٹی آف لاء اور چیئر مین شعبہ مطالعہ پاکستان اور کانفرنس کے فوکل پرسن نے کانفرنس کے انعقاد میں خصوصی سرپرستی پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا اور ملکی وغیرملکی مندوبین کی آمد کو سراہا۔ چیئر مین شعبہ تاریخ پنجاب یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین نے کانفرنس کی سفارشات پیش کیں۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سماجی ترقی خاص طور پر شعبہ تعلیم میں پالیسی سازی کے لیے سماجی سائنسدانوں، تاریخ دانوں اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔ ملک میں سماجی علوم کی ترقی کے لیے مختلف مشاورتی گروپ تشکیل دئیے جائیں۔ اہم قومی مسائل مثلاً آبی وسائل کی کمی اور توانائی کے بحران جیسے معاملات کے حل کے لئے سماجی ماہرین سے ضرور رائے لی جائے۔ عالمی سطح پر ہمارے عظیم تہذیبی،ثقافتی ورثے اور سماجی روایات کو موثر طریقے سے اُجاگر کیا جائے۔ ان سے متعلقہ تھنک ٹینک میں متعلقہ ماہرین کو شامل کیا جائے۔ وفاقی اور صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن سماجی علوم کی ترقی کے لیے اور ان سے متعلقہ تحقیقی منصوبوں اور سکالرشپس کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔ سماجی ماہرین نے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ سماج میں موجود مختلف مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنابھرپور کردار ادا کریں گے۔دریں اثناء کانفرنس کے دوسرے روز دو سیشن منعقد ہوئے۔ پہلا سیشن انتہا پسندی کے موضوع پر تھا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اقبال اختر نے کی۔ دوسرا سیشن پروفیسر ڈاکٹر اسلم سید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جنوبی ایشیا ء میں صوفی روایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں 54مقالات پیش کئے گئے۔

Pak Study Conference Conclude 1
Pak Study Conference Conclude 2