ڈاکو دو شہریوں محمد شہباز اور وحید احمد سے موٹر سائیکل دو موبائل فون اور 35 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے

Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) دو ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے مو ٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق محمد شہباز نے پولیس تھانہ سٹی کو بتا یا کہ میں اپنے موٹر سائیکل نمبر ANF/3561پر جارہاتھا کہ چونگی پیر واہ کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے مجھے روکا اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ، موبائیل فون ، اورنقدی پانچ ہزار چھین کر فرار ہوگئے ۔ اس طرح ڈاکوؤں نے وحید احمدسکنہ محلہ اسلام پورہ سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موبائیل فون اور نقدی تیس ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی شرو ع کردی ہے۔