Advertisements

تھانہ شیدانی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ناکہ توڑنے والے دو ڈاکو ہلاک,دو فرار

"Two dacoits killed, two escape during police encounter while breaking through a checkpoint within the jurisdiction of Police Station Shidani
Advertisements

سرچ آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف، ایک رائفل 222 اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہ ہو سکی

جن پور(نامہ نگار) تھانہ شیدانی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ناکہ توڑنے والے دو ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے پولیس نے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شیدانی شریف علی حسن ڈھڈی ڈی ایس پی لیاقت پور فیاض احمد خان کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری تھیں۔ گزشتہ رات سب انسپکٹر محمد جمیل پولیس پارٹی کے ہمراہ ملکانی موڑ پر گشت کر رہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان ناکہ توڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے سی پیک کے قریب جھاڑیوں کی آڑ لے کر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Advertisements

واقعے کے بعد ایس ایچ او علی حسن ڈھڈی اور انچارج چوکی خان بیلہ رانا عاشق مسعود اضافی پولیس نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف، ایک رائفل 222 اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہےڈی پی او عرفان علی سموں نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے فرار ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔۔۔