Advertisements

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

Two Custom officials shot dead while four other injured in Dera Ismael Khan
Advertisements

 ڈیرہ اسماعیل خان : کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2 کسٹم اہل کار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔  ڈی ایس پی حافظ عدنان کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔   انہوں نے بتایا کہ جہاں ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔   ڈی ایس پی حافظ عدنان  کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔   واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں جس میں انسپیکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے تھے