Advertisements

سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی یکجہتی گیمز کے لیے احمد پور شرقیہ کے دو کوچز قرت العین اورشوکت علی گھلّو کا انتخاب

Two Coaches from Ahmedpur East — Qurat-ul-Ain and Shaukat Ali Ghullo — Selected for the Islamic Solidarity Games in Saudi Arabia
Advertisements

پاکستان کراٹے فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ سے اظہار تشکر ، مار لوز کراٹے کلب کے چیف کوچ محمد اسحاق گجر کو کھلاڑیوں اور سماجی شخصیات کی مبارکباد


احمد پور شرقیہ:(پریس ریلیز )  بہاولپور احمد پور شرقیہ کے لیے ایک اور بہت بڑا اعزاز. سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی یکجہتی گیمز 2025 جو کہ 7 سے 21 نومبر تک ریاض سعودی عرب میں منعقد ہو رہی ہیں اس سلسلے میں پاکستان کراٹے فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے پاکستان کراٹے ٹریننگ کیمپ 6 اکتوبر سے 7 نومبر 2025 تک پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں جاری رہے گا-

Advertisements

پاکستان کراٹے فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے کوچ کے فرائض سرانجام دینے کے لیے واپڈا کے انٹرنیشنل کھلاڑی "قرۃالعین” اور "شوکت علی گھلو” کو پاکستان کراٹے ٹیم کا  کوچ مقرر کیا ہے جو کہ جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے مارلوز کراٹے کلب اور شوکت علی گھلو کے استاد بانی و چیف کوچ محمد اسحاق گجر اور احمد پور شرقیہ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے- اس خوشی کے موقع پر محمد اسلم قریشی, شفیق قریشی, مقصود اکبر بھٹہ, محمد ایوب گجر ,عبدالرزاق گجر, ملک ناصر, متین امجد, امجد سیال سہیل صاحب, ارشد نور, اظہر شیخ, عمر گجر ,سمی قریشی محمد جاوید, مشتاق مہانہ نوید ,اکرم مشتاق اور سہیل منظور نے محمد اسحاق گجر اور ان کے شاگرد , کوچ شوکت علی گھلو کو مبارکباد پیش کی_